مدرسة ابن عباس
جاري التحميل...

وژن (Vision)

ایک ایسا دینی وعلمی واسلامی ادارہ جو سارے عالم خصوصا برصغیرکی مدارس کے لئے دینی علوم کی عربی زبان میں تدریس کے میدان میں مثالی بنے، اور ایسے داعی علماء تیار کئے جائیں جو چار دانگ عالم میں سادگی ومجاہدہ سے متصف ہوکر نور ہدایت کو پھیلانے کی محنت کریں۔

بنیادی مقاصد (Basic Objectives)

  • دینی علوم اور عربی زبان کی تعلیم کو عام کرنا۔
  • ایسی تربیت یافتہ اساتذہ ومعلمات کی جماعت تیار کرنا جو دینی وعربی علوم کی تعلیم کی صلاحیت رکھتی ہو۔
  • عربی زبان کی تعلیم کے طریقوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنا۔
  • دینی اداروں کے ساتھ تعلیم وتربیت کے شعبہ میں روابط رکھنا اور ان سے علمی وتدریسی میدان میں تعاون کرنا۔
  • عربی زبان کی تعلیم وترویج کے لئے ہر طبقہ کے لئے مختلف کورسز کا اجراء کرنا۔
  • عربی زبان میں مفید کتب کی نشر واشاعت کا انتظام کرنا ۔