قرآن کریم اور صحیحین کے حفظ کے بعد تقریبا ۲ / ۳ سال بچوں کو عربی زبان کے ساتھ بعض بنیادی عصری علوم جیسے ریاضیات، سائنس، جغرافیہ، مطالعہ پاکستان وغیرہ ابتدائی لیول پر پڑھایا جاتا ہے تا کہ اس مدت میں بچوں کو ان فنون کی کچھ بنیادی باتوں کا علم ہوجائے۔ساتھ ساتھ لڑکوں کو مروجہ میٹرک سسٹم تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے بعد بچوں کا مدرسہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جاری نصاب میں الحاق ہوجاتا ہے۔